Search
Close this search box.
هفته ,25 جولائی ,2026ء

بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے کے بعد مودی مخالف نعرے، طلبہ کا احتجاج جاری

نئی دہلی: بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد طلبہ تنظیموں نے احتجاجی مہم مزید تیز کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھی نعرے بازی شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر تعلیم کے استعفے کے اعلان کے بعد احتجاجی مقام پر جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو خوشی کا اظہار کرتے اور مختلف نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

احتجاج کے دوران طلبہ نے “اگلی باری مودی کی” کے نعرے بھی لگائے، جس سے یہ تاثر ملا کہ مظاہرین صرف وزیر تعلیم کے استعفے پر مطمئن نہیں بلکہ اپنی تحریک کو مزید آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

طلبہ تنظیم سی جے پی (CJP) نے واضح کیا ہے کہ احتجاج صرف وزیر تعلیم کے استعفے تک محدود نہیں رہے گا۔ تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے دیگر مطالبات بھی بدستور برقرار ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے، احتجاج کے دوران طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور احتجاج میں شریک طلبہ کے خلاف کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی نہ کی جائے۔

طلبہ تنظیم کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں