Search
Close this search box.
هفته ,25 جولائی ,2026ء

’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘، سلمان خان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

ممبئی: سلمان خان نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ بالی ووڈ سپر اسٹار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جم کے دوران لی گئی اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جن کے ساتھ لکھا گیا مختصر مگر منفرد کیپشن مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ جم کے لباس میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کے سر پر سفید تولیہ رکھا ہوا ہے۔ اداکار نے تصاویر کے ساتھ لکھا، “جو ڈر گیا، وہ مر گیا”، جس کے بعد یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

چند ہی گھنٹوں میں اس پوسٹ پر ہزاروں صارفین نے تبصرے کیے۔ کئی مداحوں نے اسے سلمان خان کا روایتی دبنگ انداز قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے اس کی مختلف انداز میں تشریح کرتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار کیا۔

یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت میں مختلف طلبہ تنظیموں کے احتجاجی مظاہروں کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں، جس کے باعث سوشل میڈیا پر سلمان خان کے پیغام کو مختلف تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم اداکار نے اپنی پوسٹ میں کسی واقعے یا صورتحال کا براہِ راست ذکر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سلمان خان کی ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں پہلے کے مقابلے میں کمزور اور تھکا ہوا محسوس کیا گیا۔ اس ویڈیو کے بعد مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا، تاہم اداکار کی تازہ تصاویر نے ایک بار پھر انہیں خبروں کا حصہ بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں