Search
Close this search box.
هفته ,25 جولائی ,2026ء

ایرانی ریال خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر آ گئی

کراچی / تہران: ایرانی ریال کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی قدر مزید گر گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں سرکاری اور اوپن مارکیٹ دونوں میں ریال دباؤ کا شکار ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کی جانب سے 25 جولائی 2026 کے لیے جاری کردہ شرح مبادلہ کے مطابق ایک امریکی ڈالر کی سرکاری قیمت 14 لاکھ 14 ہزار 300 ایرانی ریال مقرر کی گئی، جبکہ دو روز قبل یہی شرح 14 لاکھ 4 ہزار 259 ریال تھی۔

اسی طرح 100 پاکستانی روپے کی سرکاری مالیت بڑھ کر 5 لاکھ 9 ہزار 182 ایرانی ریال ہوگئی، جو اس سے قبل 5 لاکھ 5 ہزار 454 ریال تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھی ایرانی ریال کی قدر میں کمی آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 44 غیر ملکی کرنسیاں ایرانی ریال کے مقابلے میں مضبوط ہوئیں، جبکہ صرف دو کرنسیوں کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ یورو کی سرکاری قیمت بھی بڑھ کر 16 لاکھ 10 ہزار 84 ایرانی ریال تک پہنچ گئی۔

اوپن مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے؟

رپورٹس کے مطابق ایران کی اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 19 لاکھ 20 ہزار سے 19 لاکھ 50 ہزار ایرانی ریال کے درمیان ٹریڈ ہوتا رہا، جو سرکاری شرح سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں بھی ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اس وقت ایک کروڑ ایرانی ریال تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ جون میں یہی رقم 8 ہزار سے 9 ہزار روپے کے درمیان تھی۔

ماہرین کیا کہتے ہیں؟

معاشی ماہرین کے مطابق ایرانی ریال پر دباؤ برقرار ہے اور خطے کی سیاسی و معاشی صورتحال اس کی قدر پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہے۔ تاہم بعض سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی کم ہوئی اور سفارتی تعلقات میں بہتری آئی تو مستقبل میں ایرانی ریال کی قدر میں دوبارہ بہتری آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں