Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

بدین (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، بدین شہر میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو اور دیہات میں 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ضلع میں ٹماٹر کی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہے، 2 ماہ بعد مقامی ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہو گئی۔

دوسری جانب تربت میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں 400 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

جامشورو اور میرپورخاص میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ میرپورخاص سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ایران سے ٹماٹر چند روز میں پہنچ جائیں گے، امید ہے ٹماٹر کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

علاوہ ازیں پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں 80 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہر میں ٹماٹر کی قیمت 140 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں :خلا میں ایک ستارہ جلد ہی تھرمونیوکلیئر دھماکہ کرنے والا ہے

یہ بھی پڑھیں