Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

سی ڈی 70خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہونڈا سی ڈی 70cc اپنی معیشت کے باعث پاکستان کی پسندیدہ موٹر سائیکل ہے لیکن مہنگائی کے طوفان میں اس کی قیمت بھی 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ نجی خبررساں ادارےکے مطابق Honda CD 70cc کے خریداروں کے لیے خوشخبری ہے جو کہ بینک الفلاح کے بھی صارفین ہیں کہ وہ یہ موٹرسائیکل صفر سود پر آسان اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بینک الفلاح اپنے صارفین کو پیشکش کر رہا ہے، جس میں وہ صفر سود پر 3 اور 6 ماہ کی قسطوں میں Honda CD 70cc حاصل کر سکتے ہیں۔ تین ماہ کے اقساط کے پلان میں بینک الفلاح کے صارفین 52 ہزار 633 روپے ماہانہ اور 26 ہزار 317 روپے ماہانہ قسط کے پلان میں چھ ماہ کے لیے۔ تین ماہ کے پلان کے ساتھ بینک کی طرف سے 2.5% پروسیسنگ فیس اور چھ ماہ کے پلان کے لیے 5% وصول کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں :مستعفی ہوجائوں گالیکن دبائوقبول نہیں‌کروں‌گا،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں