کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہونڈا پرائیڈر پاکستان کی مقبول ترین موٹر سائیکلوں میں سے ایک ہے۔ نجی خبررساں ادارےکے مطابق یہ 100cc انجن والی موٹر سائیکل ہے جو 45 سے 55 کلومیٹر فی لیٹر کا بہترین مائیلیج دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ موٹر سائیکل لوگوں میں بہت مقبول ہے۔ یہ موٹرسائیکل تین رنگوں سیاہ، نیلے اور سرخ میں آتی ہے۔
اس موٹر سائیکل کے فیول ٹینک میں 9.7 لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہونڈا کمپنی نے گزشتہ سال کے دوران اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک سے زائد مرتبہ اضافہ کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہونڈا پرائیڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ اب سال 2024 میں اس موٹرسائیکل کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہے۔
مزیدپڑھیں :میزان اور الفلاح بینک میں ہونڈا سی ڈی 70کی قسطوں پر فروخت کی تازہ ترین صورتحال کیا ؟ جانیں




