لاہور( این این آئی)ہونڈا کمپنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے سی ڈی 70 موٹر سائیکل کے نئے ماڈل کا نیا اسٹیکر متعارف کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہونڈا نےنئے ماڈل کے موٹر سائیکل کے انجن اور ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم نئے اسٹیکرز متعارف کروائے ہیں ، 2025ماڈل موٹر سائیکل تین مختلف رنگوں میں صارفین کو فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے جس میں سرخ، سیاہ اور نیلا رنگ شامل ہے ۔
ہونڈا سی ڈی 70 مارکیٹ میں ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، کمپنی نے نئے ا سٹیکرز کے ساتھ موٹر سائیکل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے ۔ہونڈا سی ڈی 70 میں 4 سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن دیا گیاہے ۔
مزیدپڑھیں :فائیورنے پاکستانی فری لانسرز کو کام سے روک دیا، کروڑوں ڈالر کا نقصان




