Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

سونامہنگا ہو گیا، فی تولہ نئی قیمت کیا ؟ جانیں

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی 2512 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس سے نئی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں