اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اگلے ہفتے ایم ایس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔
بین الاقوامی فیول پرائس میں کمی کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے یکم ستمبر 2024 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسری مرتبہ کمی کا امکان ہے۔ جس کے بعد فیول پرائس میں 5-6 فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ رواں 15روزہ مدت میں ایچ ایس ڈی، پیٹرول اور خام تیل کی بین الاقوامی قیمتیں بالترتیب 80.4 ڈالر، 88 ڈالر اور 79 ڈالر فی بیرل تک کم ہوئی ہیں۔ جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مدت کے دوران پاکستانی روپیہ 278 پر مستحکم رہا۔
گزشتہ 15روزہ مدت کے دوران پیٹرول پر درآمدی پریمیئم تقریباً 50 سینٹ فی بیرل کم ہو کر 8.50 ڈالر ہوا، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پریمیئم 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا۔
ان اعداد و شمار کے پیش نظر توقع ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم 260-261 فی لیٹر ہو جائے گی۔ جبکہ ایم ایس پیٹرول کے نرخ کمی کے بعد 254-255 روپے فی لیٹر ہونے کا مکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ 15روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کمی کی تھی۔
مزیدپڑھیں :بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے کتنے مرد و خواتین کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئیں؟
