Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے کتنے مرد و خواتین کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئیں؟

لاہور (ویب ڈیسک)بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے 64 مزید مرد اور خواتین کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئی ہیں۔ حارث رؤف، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر اور زمان خان کے ناموں کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔ پاکستان کے مجموعی طور پر 80 کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئی ہیں۔

فخر زمان، نسیم شاہ، شان مسعود، صائم ایوب، عثمان قادر، سرفراز احمد، عمر اکمل، امام الحق، محمد نواز، فہیم اشرف، حیدر علی اور محمد حسنین کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان کی 11 ویمن کرکٹرز کے نام بھی ویمن بگ بیش لیگ کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔ فاطمہ ثنا، ندا ڈار، ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض، طوبیٰ حسن، نشرہ سندھو اور عروبہ شاہ کے نام شامل ہیں۔ بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کی ڈرافٹ یکم ستمبر کو ہوگی۔
مزیدپڑھیں :بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر سامنے لایا جائے یا ویڈیو پر بات کروائیں، علی امین گنڈاپور نے ایسا کیوں کہا؟

یہ بھی پڑھیں