کراچی(کامرس ڈیسک)سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری، خریدار بھی خوش دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ آج پھر فی تولہ کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1372 اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے 2755 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپےتھا،10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کمی ہونے پرنئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے تھی۔
مزیدپڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟ اہم خبر




