Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ہنڈائی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، صارفین کس طرح متاثر ہوں گے؟

کراچی(نیوز ڈیسک)ہنڈائی نیشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس اُس تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔

فریٹ چارجز میں 15 ہزار روپے کا اضافہ

اس تبدیلی کا اثر ہنڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہنڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔

ذیل میں تازہ ترین فریٹ چارجز کی تفصیل دی گئی ہے:

ہنڈائی نے اپنے ڈیلر پریکپالز اور سیلز ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اندرونی نظام اور ورک فلو کو نئی قیمتوں کے مطابق تبدیل کریں۔ کمپنی نے فروخت کے عملے کو مزید رہنمائی کے لیے ایریا سیلز مینیجرز سے رابطہ قائم رکھنے کا بھی کہا ہے۔

یکم جون سے تمام پورٹر ورینٹز پر قیمت میں اضافہ

ہنڈائی کے مطابق فریٹ چارجز میں اضافہ کمپنی کی ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ترسیلی لاگت کا انتظام کیا جا سکے اور ملک بھر میں بہتر سروس جاری رکھی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:بھارت میں تباہی مچ گئی،بڑے پیمانے پرہلاکتیں

یہ بھی پڑھیں