Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

سونےاور چاندی کی قیمت میں اضافہ، مارکیٹ میں بے چینی،خریدارپریشان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 3356 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 944 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

ادھر چاندی کی فی تولہ قیمت 85 روپے بڑھ کر 4,022 روپے ہو گئی۔
مزیدپڑھیں:قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ دوبارہ ممکن ہے،سپریم لیڈر

یہ بھی پڑھیں