Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پرانے اور ناکارہ سرکاری پاورجنریشن پلانٹس کا ملبہ 46.73ارب روپے میں فروخت

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کے مطابق پرانے اور ناکارہ سرکاری پاور جنریشن پلانٹس کے ملبے کی فروخت میں اہم پیش رفت۔

کل 61عدد یونٹس کے ملبے کی کامیاب فروختگی کی ریزرو پرائس 45.817 ارب روپے رکھی گئی تھی جس کے مقابلے میں کل 46.73 ارب روپے میں فروختگی ہوئی ہے۔

ریزرو پرائس سٹیٹ بنک کے ماہرین نے مقرر کی تھی۔ پہلے مرحلے میں پرائیویٹ بولی دہندگان کی طرف سے 31عدد یونٹس کے ملبے کو 8.475ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔

پہلے مرحلے کی ریزرو پرائس 7.593ارب روپے تھی۔6۔پہلے مرحلے کے فروخت شدہ ملبے کیلئے کامیاب بولی دہندگان سے معاہدات بھی ہوچکے ہیں

دوسرے مرحلے میں 30 عدد سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کی ریزرو پرائس 38.224 ارب روپے کے مقابلے میں 38.255 ارب روپے میں فروخت.

دوسرے مرحلے کے معاہدات بھی انجام پا چکے ہیں۔ؒؒدوسرے مرحلے کے سرکاری تھرمل پلانٹس میں جامشورو بلاک I&II، گدوII، سکھر، کوئٹہ، مظفر گڑھ بلاک I اور بلا ک II فیصل آبادشامل ہیں۔ان سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کے ملازمین کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات کر کے انکی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔

ان ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے پر سالانہ اربوں روپے کا خرچہ ہو رہا تھا۔اس فروختگی سے نہ صرف قومی سطح پر سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے بلکہ ملازمین کی خدمات کو بھی بروئے کار لایا جارہا ہے۔

اس کا فائدہ بجلی صارفین کے بلوں میں بھی ہو رہا ہے کیونکہ ان تمام سرکاری پلانٹس کے کیپیسٹی چارجز بلوں میں شامل تھے۔
پاکستان کے راستے بھارت کو افغان برآمدات پر پابندی، کابل نے معاملہ اسلام آباد کے ساتھ اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں