Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند، خریدو فروخت روک دی ،ہزاروں افراد بیروزگار

اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے حوالے سے وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

وفاقی حکو مت کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاؤسز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا ای آر پی سسٹم بھی آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد ہزاروں خاندانوں کے چشم وچراغ بیروزگار ہوگئے .

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ای آر پی سسٹم کو بند کر دیاگیا ہے اور 31 جولائی کے بعد اس سسٹم کےذریعے کی جانے والی کسی بھی خرید و فروخت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں‌آج بروز جمعۃ المبارک سونے کی قیمت میں مزید کمی ، 3لاکھ 58 ہزار 640 روپے ریکارڈ

یہ بھی پڑھیں