Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

مرغی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی( نیوز ڈیسک)کراچی میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت اور زندہ مرغی دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث صارفین کے لیے مرغی کا گوشت خریدنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 60 روپے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں فی کلو 40 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں اس وقت مرغی کا گوشت تقریباً 650 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 440 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جو کہ سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہے۔

سرکاری ریٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 615 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 404 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔پولٹری انڈسٹری کے کے مطابق، قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ طلب میں اضافہ اور سپلائی میں کمی ہے۔
مزید پڑھیں‌‌:کویت نے بے روزگار نوجوان پاکستانیوں کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں