Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

خوشخبری؛ ہونڈا موٹرسائیکلز پر خصوصی یوم آزادی آفرز لگ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ نے یوم آزادی کے موقع پر اٹلس ہونڈا موٹرسائیکلز پر خصوصی آفرز متعارف کروا دی ہیں، جس کےتحت صارفین اپنی پسندیدہ ہونڈا بائیک آسان اقساط پر اور محدود مدت کے لیے 0% منافع کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ آفر 31 اگست 2025 تک فیصل بینک کے آن لائن پلیٹ فارم ’فیصل ڈیجی مال‘(Faysal Digimall) کے ذریعے دستیاب ہے۔ اس آفرز کے ذریعے صارفین ہونڈا کے مشہور ماڈلز جیسے CD 70، پرائیڈر، CG 125، CG 150 اور پرائیڈر 150F اسپیشل ایڈیشن کے مالک بن سکتے ہیں۔

بینک کے مطابق اقساط کی سہولت 48 ماہ تک دستیاب ہے، جس میں ماہانہ ادائیگی صرف 6,529 روپے ہے، اس کے علاوہ خریدار پہلے تین ماہ کے لیے 0% منافع کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

’فیصل ڈیجی مال‘ پر موجود موجودہ قیمتیں درج ذیل ہیں:

ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 159،000 روپے، ہونڈا پرائیڈر (بلیک) کی قیمت 211,900 روپے، ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 238,500 روپے رکھی گئی، اسی طرح ہونڈا سی جی 150 کی قیمت 459,900 روپے اور ہونڈا پرائیڈر 150ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت503,900 روپے متعین کی گئی۔

بینک ذرائع کے مطابق اس آفر کا مقصد موٹرسائیکل کی ملکیت کو مزید آسان اور سستی بنانا ہے، جس میں مختصر مدتی منافع فری فنانسنگ کو طویل مدتی ادائیگی کی سہولت کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا لاہور میں ٹرائل مکمل، فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائےگا

یہ بھی پڑھیں