Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟ ورکنگ مکمل کرلی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)16اگست سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے اور ڈیزل کے نرخ میں بڑی کمی کا امکان ہے، پٹرولیم انڈسٹری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم انڈسٹری نے ڈیزل 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر سستا کرنی کی سفارش کی ہے، 16 اگست سے قیمت 285 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 274 روپے ا8 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرول ایک روپیہ32 پیسے مہنگا کر کے فی لیٹر قیمت 265 روپے 93 پیسے کرنے کی تجویز ہے جبکہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264.61 روپے ہے ۔

مٹی کا تیل 6 روپے 25 پیسے کمی کے بعد 179 روپے21 پیسے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 11 پیسے کمی کے بعد 163 روپے 25 پیسے ہونے کا امکان ہے، اوگرا ورکنگ کی بنیاد پر 15 اگست کو سمری وفاقی حکومت کو بھیجے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔پشاور: دہشت گردوں کے 2 پولیس چوکیوں اور ایک تھانے پر حملے

یہ بھی پڑھیں