Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

15لاکھ روپے میں شاندارالیکٹرک کار،ایک‌سال‌کی‌اقساط‌کی‌بھی‌سہولت

لاہور (کامرس ڈیسک) معروف اینکر پرسن اقراء الحسن نےسوشل میڈیاپلیٹ فارم تھریڈ پرایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں‌نے انویریکس انڈسٹریز کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی گاڑی کی تفصیلات بتائیں۔ اقراء الحسن کے مطابق یہ پاکستانی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے جس میں صارفین کو جدید فیچرز اور معقول قیمت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اقراء الحسن نے گاڑی کے ڈیزائن اور فیچرز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس گاڑی کا سب سے نمایاں پہلو اس کی کشادگی ہے۔ ان کا کہنا تھا:

’’ہیڈ روم اتنا وسیع ہے کہ لمبے قد کے افراد بھی بآسانی بیٹھ سکتے ہیں، شاید کئی ایس یو ویز میں بھی اتنی اسپیس نہ ہو۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کا اسٹیئرنگ نہایت کمفرٹیبل ہے، سسپنشن نرم اور مضبوط ہے جبکہ انٹیریئر اور لُکس کے اعتبار سے یہ کسی بھی بڑی گاڑی سے کم نہیں۔

’’ڈرائیو کے دوران بالکل یہ احساس نہیں ہوتا کہ آپ چھوٹی گاڑی چلا رہے ہیں۔‘‘

اپنے پروگرام میں اقراء الحسن نے بتایا کہ یہ گاڑی فی الحال لاہور، کراچی، حیدرآباد اور گوجرانوالہ میں دستیاب ہے جہاں لوگ نہ صرف گاڑی کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں بلکہ ٹیسٹ ڈرائیو کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی برانڈز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انویسٹ انڈسٹریز کی یہ کاوش مقامی آٹو انڈسٹری کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

’’ہمارا مقصد صرف فروخت نہیں بلکہ عوام کو سہولت دینا ہے، اور یہ گاڑی اپنی قیمت اور فیچرز کے اعتبار سے واقعی ایک شاندار آپشن ہے۔‘‘

اقراء الحسن نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ ایک بار ضرور اس نئی پروڈکٹ کو جا کر دیکھیں اور ٹیسٹ ڈرائیو کے ذریعے خود اس کا تجربہ کریں۔

 

View on Threads

 


مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی وارننگ

یہ بھی پڑھیں