Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

چنگان نے ایلسوِن اور اوشان X7 کی قیمتوں میں کمی کر دی

لاہور( اوصاف نیوز) چنگان پاکستان نے اپنی مشہور گاڑیوں ایلسوِن (Alsvin) اور اوشان X7 (Oshan X7) پر محدود مدت کے لیے پرکشش آفرز متعارف کروا دی ہیں۔

ان آفرز کے ذریعے خریدار نئی گاڑی کی خریداری پر خاصی بچت کر سکتے ہیں اور اضافی سہولیات سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اب خریدار چنگان ایلسوِن خریدنے پر275,000روپے تک کی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پیشکش میں دو سال تک مفت پیریاوڈک مینٹیننس (سہ ماہی یا مخصوص وقت کے بعد گاڑی کی مفت سروس) بھی شامل ہے جو صارفین کو ذہنی سکون اور گاڑی کی ملکیت کی لاگت میں کمی فراہم کرتی ہے۔

مزید یہ کہ چنگان اوشان X7 پر بھی 150,000روپے کی رعایت دے رہی ہے۔ یہ ماڈل اپنے آرام دہ ڈرائیو، کشادہ اندرونی ڈیزائن اور جدید اسٹائلنگ کے باعث جانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید

یہ بھی پڑھیں