Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس حوالے سے انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے جس کے تحت پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کو ارسال کریں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

مزید پڑھیں۔یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 چھٹیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں