Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا امکان ہے ۔
عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے اور بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے بڑھتے رجحان کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اگلے پندرہ دن کیلئے اضافے کا امکان ہے۔
سرکاری اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 54پیسے کا اضافہ متوقع ہے، جس سے نئی قیمت 266 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے کے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، یعنی اس میں 1.8 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 06 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 179 روپے 87 پیسے ہو جائے گی۔

مزیدپڑھیں:دریائے فرات بدترین خشک سالی کا شکار

یہ بھی پڑھیں