اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے جس سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ قیمتوں میں فی کلو 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا ہے۔ اس اضافے کے بعد عام گھرانوں کے بجٹ پر براہِ راست اثر پڑنے لگا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں اب 16 کلوگرام گھی کا تھیلا 8 ہزار 550 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو فی کلو 100 روپے اضافے کے بعد کی نئی قیمت ہے۔
اسی طرح پانچ کلوگرام کوکنگ آئل کا ڈبہ 2 ہزار 860 روپے میں دستیاب ہے جس پر فی ڈبہ 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہاں فی کلو گھی 535 روپے اور کوکنگ آئل 572 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہول سیل سطح پر فی لیٹر یا فی کلو قیمتوں میں 10 سے 15 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عام صارفین کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی یہ بنیادی اشیا شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ



