کراچی(ویب ڈیسک)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافےکے بعد 4007 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر پہنچ گئی۔
10 گرام سونا 3122 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے کا ہوگیاہے۔
دوسری طرف ایک تولہ چاندی 90 روپے اضافے سے 5112 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ کل عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 3970 ڈالر فی اونس تک گرگیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 19 ہزار 362 اور 10گرام سونا 857 روپےکی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے کا ہوگیاتھا۔

