Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

بے نظیر ہنرمند پروگرام نے مفت ہنر مندی کی تربیت کا آغاز کردیا

اسلام آباد(اوصاف )بے نظیر ہنرمند پروگرام کا مقصد بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں یا ان کے خاندانوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ اپنی روزی کما سکیں۔

استفادہ کنندگان یا ان کے اہل خانہ بے نظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے کورسز میں آئی ٹی، صحت، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ کورسز کی مدت 3 سے 6 ماہ ہے۔

واضح رہے کہ صرف بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے افراد یا ان کے خاندان کے افراد ہی بے نظیر ہنرمند پروگرام میں اندراج کر سکتے ہیں۔

پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ پر درج شرائط اور طریقہ کار یہ ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائنامک رجسٹری میں صرف مستفید افراد ہی بینظیر ہنرمند پروگرام میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔
پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کم از کم تعلیمی شرط میٹرک ہے۔
عمر کی حد 18 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔
یہ پورٹل (https://hunarmand.bisp.gov.pk)
صرف رجسٹریشن کے لیے ہے، جس کے بعد پروگرام میں شامل ہونے کا فیصلہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
پروگرام کے لیے گھر سے صرف ایک فرد رجسٹر کر سکتا ہے۔

پروگرام کا حصہ بننے کے لیے، BISP پورٹل پر رجسٹر ہوں یا اصل شناختی کارڈ اور ایکٹو موبائل نمبر کے ساتھ قریبی تحصیل آفس جائیں۔
مزید پڑھیں: ڈیل ، ڈھیل اور ہیجانی سیاست

یہ بھی پڑھیں