Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اورگیس بروقت مہنگی کرنےکی یقین دہانی کرادی۔حکومت کو رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ریونیوشارٹ فال کا سامنا ہے۔

کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس قوانین پرعملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق اضافی ٹیکس اقدامات کا روڈ میپ رواں ماہ ہی تیار ہوگا۔ کھاد وکیمیکلزپر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے، مہنگی شوگری اشیا پربھی نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانےکی تجویز ہے۔

سیمنٹ اور چینی سیکٹر میں پروڈکشن مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کیپٹو پاورپلانٹس لیوی میں 104 ارب شارٹ فال پورا کرنے کیلئے گیس سبسڈی میں کمی کاپلان ہے۔ وفاق اورصوبوں کے درمیان بوجھ کی منصفانہ تقسیم پرتوجہ دی جائے گی۔نان فائلرز اور اثاثے رکھنے والوں کیخلاف کارروائی تیز ہوگی۔

دو سال میں 40 ہزار بڑے ریٹیلرز کو مکمل طور پرپی او ایس پر لانے کا ہدف ہے۔ ڈیجیٹل انوائسنگ کادائرہ بھی وسیع تر ہوگا۔ بعض اشیاکو 8ویں جی ایس ٹی شیڈول سے نکال کرعام جی ایس ٹی میں لانے کی تجویز ہے۔ ایف بی آرمارچ 2026 تک تین اہم طے شدہ اصلاحات مکمل کرے گا۔آئی ایم ایف کو بجلی، گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ اضافی بجلی استعمال اسکیم کے تحت لاگت بڑھنے پر خودکار ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

ناقابل توسیع اسکیم 3 سال بعد خود ختم ہو جائے گی۔ دو مسلسل جائزوں میں زائد ٹیرف لگا تو اسکیم فوری ختم ہوگی۔ آمدن کم رہی تو صنعت و زراعت کیلئے ٹیرف مزید بڑھے گا۔ کمزورصارفین کیلئےتحفظ برقرار رکھا جائے گا۔گیس سیکٹر سرکلرڈیبٹ مینجمنٹ پلان مارچ2026میں شائع ہوگا۔

گیس چوری اور لائن لاسز کم کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مالی سال 2030-31 تک گردشی قرضے صفر کرنے کی ٹھان لی گئی ہے۔ اسلام آباد،گوجرانوالہ اور فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی نجکاری 2026 کےآغازمیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

یہ بھی پڑھیں