Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

اہور(اوصاف نیوز)پنجاب حکومت نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کو لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کو 10ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔اسکیم پر کام پہلے سے جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سرکاری اور نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے درمیان موجود فرق کو کم کرنا ہے۔

حکام نے تصدیق کی کہ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اہلیت کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تمام درخواست گزاروں کا انتخاب یکساں میرٹ قوانین کے تحت ہوگا۔

معیار کے مطابق طلبہ کا پنجاب میں قائم کسی نجی تعلیمی ادارے میں داخلہ ہونا ضروری ہے اور ان کا تعلیمی ریکارڈ مضبوط ہونا چاہیے۔ گزشتہ امتحان میں کم از کم 70 فیصد نمبر یا اس کے مساوی CGPA لازمی ہے۔جو طلبہ پچھلے مراحل میں لیپ ٹاپ حاصل کر چکے ہیں وہ اس بار اہل نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: سیکریٹری بلدیات سندھ ڈاکٹر وسیم شمشاد علی عہدے سے فارغ

یہ بھی پڑھیں