Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ہونڈا سی ڈی 70 نئے ماڈل 2026 کی قیمت کا اعلان

کراچی(اوصاف نیوز)اٹلس ہونڈا نے سال 2026 کے لیے اپنی مقبول موٹرسائیکل سی ڈی 70 متعارف کرا دی ہے۔کمپنی نے (2026) سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی ہے۔

سی ڈی 70 -4اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے جو مضبوط، پائیدار، اور قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرتا ہے۔موٹرسائیکل 4-اسپیڈ کنسٹنٹ میش ٹرانسمیشن سے لیس ہے، اور اسے کک اسٹارٹ کے ذریعے آسانی سے شروع کیا جا سکتا ہے۔پیٹرول ٹینک کی کل گنجائش 8.5 لیٹر ہے، جس میں 1 لیٹر کا ریزرو بھی شامل ہے، جو طویل سفر کے دوران اضافی سہولت فراہم کرتا ہے۔

سی ڈی 70 کو نیلے، سرخ اور سیاہ رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرسکیں۔تکنیکی خصوصیات میں ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ، بیک بون ٹائپ فریم، اور 4 PR سامنے اور پیچھے کے ٹائر شامل ہیں۔ اگلے ٹائر کا سائز 2.25-17 ہے جبکہ پیچھے کا ٹائر 2.50-17 ہے، جو بہتر گرفت اور مستحکم ڈرائیونگ کو یقینی بناتا ہے۔

اٹلس ہونڈا ماڈل 2026 کو سٹائل، قابل اعتماد کارکردگی اور آسان ڈرائیونگ کا بہترین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے، جو قیمت کے لحاظ سے صارفین کے لیے ایک موزوں اور پرکشش انتخاب بھی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو پی ٹی آئی نہیں ہماری تحریک رہا کروائے گی، اقرار الحسن

یہ بھی پڑھیں