Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

آسان کاروبار فنانس اسکیم : قرض حاصل کریں

لاہور ( اوصاف نیوز)آسان کاروبار فنانس اسکیم کے ذریعے قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اسکیم کی پراجیکٹ سٹئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں اسکیم کے دوسرے مرحلے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اس سکیم کی کلیدی اہمیت کے پیشِ نظر اس کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ ایس ایم ایز سیکٹر سے وابستہ کاروباری افراد اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کو سکیم کے بارے میں بھرپور آگاہی دی جائے گی۔

میٹنگ میں مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے بتایا کہ اسکیم کے دوسرے مرحلے میں اب تک 22 ارب روپے کے قرضے منظور ہو چکے ہیں اور 16 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم ہو چکے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیموں نے چھ ماہ کی قلیل مدت میں 70 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے ہیں، جس سے پنجاب میں 108,371 کاروبار کو فروغ ملا۔

وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے دوسرے مرحلے میں چار سپیشل اسکیموں کے تحت 3 سے 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں، جس سے ایس ایم ایز سیکٹر، چھوٹے تاجر، گھریلو صنعتیں اور وینڈرز مستفید ہو رہے ہیں، علاوہ ازیں ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے ایکسپورٹرز بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ تاجروں نے اسکیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اسکیم کی افادیت کو عام کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

یہ بھی پڑھیں