Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سیمنٹ کی قیمتوں میں اچانک کمی

اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نئے سال کے آغاز پر بالخصوص شمالی شہروں میں سیمنٹ کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کو جزوی ریلیف ملا۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط پرچون قیمت 1387 روپے تھی، یہ قیمت گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کم ہے جب کہ شمالی شہروں میں فی بوری کی اوسط قیمت 1391 روپے تھی، اس طرح ایک ہفتے کے دوران قیمتوں میں 0.27 فیصد کمی ہوئی۔

دوسری جانب جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط پرچون قیمت 1446 روپے تھی جو گزشتہ ہفتے کے برابر ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

شمالی شہروں کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1367 روپے رہی، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1420 روپے اور سیالکوٹ میں 1400 روپے فی بوری فروخت ہوئی۔ لاہور میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1457 روپے جبکہ فیصل آباد میں 1380 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح سرگودھا میں 1400 روپے، ملتان میں 1411 روپے، بہاولپور میں 1413 روپے، پشاور میں 1353 روپے اور سب سے کم قیمت بنوں میں 1300 روپے فی بوری رہی۔

جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1379 روپے رہی، حیدرآباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1530 روپے اور لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط قیمت 1490 روپے جبکہ خضدار میں 1443 روپے فی بوری رہی۔
مزید پڑھیں: تائیوان کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

یہ بھی پڑھیں