Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

چھٹیوں میں اسکول کھولنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

لاہور(اوصاف نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی جاری چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

چھٹیوں کے دوران نجی سکول کھلنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ ایسی شکایت آئی تو متعلقہ سی ای او کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے سے گریز کریں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہوگی،سکول انتظامیہ اور اساتذہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں: نادرا میں نیٹ ورک پروفیشنلز کے لیے ملازمتوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں