Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کر دیا۔

نیپرا نے یکم جنوری سے بجلی کی اوسط بنیادی فی یونٹ قیمت 1 روپے 79 پیسے بڑھا دی ہے، نیپرا نے ڈسکوز کی درخواست پر بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، اس کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔ نیپرا نے جنوری 2026 سے فی یونٹ بجلی کے اوسط نرخ 33 روپے 38 پیسے مقرر کئے ہیں۔

اس وقت ملک میں نافذالعمل فی یونٹ بجلی کے اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے ہیں، نیپرا کا متعین کردہ نیا ٹیرف موجودہ ٹیرف سے 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ زیادہ ہے۔

نیپرا کی جانب سے اعلامیے جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوری 2026 سے بجلی کا اوسط قومی بنیادی ٹیرف 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر گیا ہے۔

مالی سال 26-2025 کے لیے پہلے سے مقررہ یہ ٹیرف 34 روپے فی یونٹ سے 62 پیسے کم ہے، سال 2026 کے لیے ڈسکوز کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3379 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

مالی ضروریات میں 2923 ارب روپے بجلی کی خریداری کی قیمت ہے، مالی ضروریات میں 456 ارب 15کروڑ روپے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اخراجات اور منافع شامل ہے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ سال 2026 میں بجلی کی سالانہ فروخت کا تخمینہ 101 ارب یونٹ لگایا گیا ہے۔

ہر کمپنی کا الگ الگ ٹیرف مقرر کیا گیا ہے، ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کا قانون نافذ ہے، اعلامیہ کے مطابق یکساں ٹیرف کی درخواست دائر کرنے کے لئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر تقریباً 80 روپے فی لیٹر ٹیکس عائد ہے، مفتاح اسماعیل کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں