Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

بینک الفلاح نے افغانستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان کا معروف تجارتی بینک، بینک الفلاح نے افغانستان میں اپنے تمام آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو دو دہائیوں سے جاری اس کے افغان کاروبار سے انخلاء کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں اپنی شاخوں اور خدمات کو ختم کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی مراحل میں افغان بینک غزنفر بینک کی جانب سے اس کاروبار کے حصول کی پیشکش قبول کی گئی ہے، جس کے بعد ضروری قانونی اور ریگولیٹری جانچ پڑتال (ڈیُو ڈِلِجنس) کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

بینک الفلاح کئی سالوں سے افغانستان میں کاروبار کر رہا تھا، لیکن حالیہ سیاسی، معاشی اور ریگولیٹری چیلنجز کے باعث اسے وہاں اپنا کام بند کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

اس میں دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں — اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دا افغانستان بینک — کی ابتدائی منظوری بھی شامل ہے۔

بینک کے اس فیصلے کو افغان مارکیٹ میں موجود خطرات، غیر یقینی اقتصادی حالات اور تجارتی دباؤ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جبکہ پوری منتقلی اور بندش کا عمل ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔
مزید پڑھیں: رمضان پیکج کی فراہمی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہوگی، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں