Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

آج بروزجمعہ 23 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)انتباہ: آج رات اور 23 جنوری کے دوران تیزبارش/شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادیٔ نیلم، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔

• تیزبارش/شدید برفباری کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔
اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔

جمعرات کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباداوربالائی /وسطی پنجاب میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش/برفباری بھی ہو سکتی ہے۔جنوبی پنجاب، سندھ اور شمالی/شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

جمعه کے روز بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش/برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور اور خشک رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، بلوچستان ،پنجاب اور سندھ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور اور مطلع ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونحوا : خیبرپختونخوا: پاراچنار 88، بنوں 14، ڈی آئی خان (سٹی ایئرپورٹ13 ) ، پشاور (سٹی اور ایئرپورٹ09 ) ، چترال ، دروش 08، میر خانی ، چراٹ 07، کالام 06، تخت بائی 03، پٹن 02، دیر(اپر 02، لوئر 01)، پنجاب: کرور (لیہ) 10، بھکر 09، ڈی جی خان 06، کوٹ ادو 04، سرگودھا سٹی 01، بلوچستان: ژوب 10، سمنگلی 09، اورماڑہ 08، سبی 06، کوئٹہ اور لسبیلہ 03، پنجگور 01، سندھ: جیکب آباد اور سکھر 10، خیرو پور04، روہڑی، دادو اور موہنجو دڑو 03، پڈعیدن 02، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس دوران پارا چنار ،کوئٹہ اور قلات میں 02 انچ برفباری بھی ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی11،گوپس، اسکردو،بگروٹ ، پارہ چنارمنفی05، کالام منفی 04 اور مالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعہ 23 جنوری 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں