Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس ریلیف نوٹیفکیشن کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں موبائل فونز پر ٹیکس ریلیف کی افواہوں نے صارفین میں جوش و خروش پیدا کر دیا، تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فوری طور پر وضاحت کی کہ ایسی کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ٹیکس ریلیف نوٹیفکیشن کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ موبائل فونز پر تمام ٹیکسز میں کمی کی گئی ہے اور درآمد کنندگان یا صارفین کے لیے نئے قواعد و ضوابط ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے واضح کیا کہ موبائل فونز کے ٹیکسز یا درآمدی قوانین میں کوئی تبدیلی یا ریلیف نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ اس وائرل پیغام کو بغیر تصدیق کے پھیلانا صارفین اور درآمد کنندگان کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

اتھارٹی نے زور دے کر کہا کہ عوام صرف پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہی معلومات حاصل کریں۔ کسی بھی دعوے پر اعتماد کرنا، جو ٹیکس ریلیف کے بارے میں ہو، بالکل غلط ہے۔
مزید پڑھیں: قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ ، سزا کالعدم قرار

یہ بھی پڑھیں