Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(اوصاف نیوز) موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری، ایٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول موٹر سائیکلوں CG 125 اور CD 70 کے 2026 ماڈلز باضابطہ طور پر متعارف کرا دیے ہیں۔ نئے ماڈلز میں بڑی مکینیکل تبدیلیاں نہیں کی گئیں، مگر جدید گرافکس، بہتر فنش اور معمولی ظاہری بہتریاں شامل کی گئی ہیں۔ کمپنی نے ان کی قیمتیں بھی جاری کر دی ہیں۔

Honda CG 125 (2026) کی قیمت 238,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اگرچہ 2025 اور 2026 ماڈلز کے درمیان انجن یا مکینیکل ساخت میں نمایاں فرق نہیں، لیکن نئی گرافکس اور ڈیزائن نے موٹر سائیکل کو جدید شکل دے دی ہے۔

CG 125 اپنی مضبوط باڈی، قابلِ اعتماد انجن اور بہترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی سڑکوں پر مقبول ترین موٹر سائیکلوں میں شامل ہے۔ اس میں یورو II معیار کے مطابق 4-اسٹروک OHV ایئر کولڈ انجن، 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش گیئر باکس، 9.2 لیٹر فیول ٹینک (2 لیٹر ریزرو کے ساتھ) اور تقریباً 45 کلومیٹر فی لیٹر اوسط فیول ایوریج دیا گیا ہے۔

Honda CD 70 (2026) کی قیمت 159,900 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ موٹر سائیکل اپنی شاندار مائلیج، مضبوطی اور کم خرچ مینٹیننس کی وجہ سے عام صارفین میں بہت مقبول ہے۔

نئے ماڈل میں 4-اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن، 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن، کک اسٹارٹ سسٹم، 8.5 لیٹر فیول ٹینک (1 لیٹر ریزرو کے ساتھ) اور مضبوط بیک بون فریم دیا گیا ہے۔ یہ ماڈل بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی: برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے

یہ بھی پڑھیں