پشاور(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہ سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے صوبے میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کو سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن سے منسلک کر دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں مقررہ تاریخ تک سی پی فنڈ رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو نان کمپلائنٹ قرار دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 20 فروری کے بعد سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹر نہ ہونے پر تنخواہ جاری نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین سی پی فنڈ اسکیم کے اہل نہیں۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کو عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ
