لاہور(اوصاف نیوز)شہریوں کوگاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے بائیو میٹرک میں بڑی سہولت دینے کا اعلان کردیاگیا۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نادرا ٹیکنالوجیز کے تعاون سے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ۔
گاڑیوں کی آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پاک آئی ڈی کا اجراء ہو گیاہے جس کی مدد سے گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر گاڑیوں کی بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی۔
آن لائن بائیو میٹرک سے ناصرف مقامی بلکہ اوورسیز پاکستانی بھی مستفید ہو سکیں گے، پاک آئی ڈی سے دستی حلف ناموں اور سفارت خانوں کی بجائے آن لائن بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی۔
مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان اور آسٹریلیا آج لاہور میں مدمقابل
