Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پنجاب حکومت نے 2 تعطیلات کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اوصاف نیوز)حکومت پنجاب نے دو تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب حکومت نے 6 اور 7 فروری 2026 کو عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعہ اور ہفتہ 6،7 فروری کو صوبہ پنجاب میں سرکاری تعطیل ہو گی، پنجاب میں پانچ فروری کو کشمیر ڈے اور 8 فروری کو اتوار کی چھٹی ہو گی اس طرح عوام چار چھٹیوں سے مستفید ہو گی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے دو چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر دو دن بند رہیں گے۔

عوامی تعطیلات کا اطلاق پورے صوبہ پنجاب میں ہو گا، پنجاب حکومت نے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں تاریخی کمی؛ یو اے ای میں شہریوں نے زیورات بیچنا کیوں شروع کردیے؟ وجہ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں