Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

خیبر پختونخوا کابینہ نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

پشاور(اوصاف نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر رمضان پیکیج کی منظوری دے دی ۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر رمضان پیکیج کی منظوری دی ہے ۔

مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 10 لاکھ 63 ہزار کم آمدنی والے افراد کو رمضان پیکیج دیا جائے گا،خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فی خاندان کو اوسطا 12500 روپے دیئے جائیں گے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2024رمضان میں پہلی دفعہ دس ہزار فی خاندان رمضان پیکیج دیا تھاجس کی پیروی کرتے ہوئے 2025 میں پنجاب اور باقی صوبوں نے بھی برابر دیا۔

مزمل اسلم کے مطابق رواں سال زیادہ مہنگائی کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے رمضان پیکیج 25 فیصد بڑھا دیا،یہی فرق عوامی اور فارم 47 کی حکومت میں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر، ذکریا مارکیٹ میں دھماکے سے بی آئی ایس پی فرنچائز کو جزوی نقصان

یہ بھی پڑھیں