Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

لاہور(اوصاف نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی کے نئے طوفان کا باعث بنے گا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے مطابق شفاف انداز میں نہیں کیا جاتا جس کے باعث عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ سمیت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لٹر ہوگئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہیدہوگئے

یہ بھی پڑھیں