Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کےلیے میڈیکل سہولیات مکمل بند

کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات بند کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولیات سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کی گئی ہیں، تاہم تاحال بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کی بائیومیٹرک نہیں ہو سکی جس کے باعثریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

بائیومیٹرک سے قبل انشورنس کمپنی بھی میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کرے گی،پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں آج بھی ریٹائرڈ ملازمین کا شدید رش دیکھا گیا۔ذرائع کے مطابق 15 فروری کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات بند کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق رپورٹ،اعظم تارڑ کا اہم انکشاف

یہ بھی پڑھیں