کراچی(اوصاف نیوز) جیولر شاپ کی دیوار توڑ کر 30 کروڑ مالیت کا سونا لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان 606 تولی سونا اور 25 لاکھ مالیت کے ہیرے لے اڑے ۔واردات ڈسٹرکٹ ویسٹ اقبال مارکیٹ کے معروف جیولرز پر کی گئی ۔
متاثرہ جیولر ایوب خان نے تھانہ اقبال مارکیٹ میں مقدمہ درج کروا دیا۔جیولر ایوب کے مطابق 13 تاریخ کو معمول کے مطابق دکان بند کی ۔کراچی: 14 تاریخ کو کاریگروں نے دکان کھولی تو باکس خالی ملے۔
دکان میں پیچھے جا کر دیکھا تو دیوار ٹوٹی ہوئی تھی۔کراچی: ہمارا ذاتی بنا ہوا سونے کا سامان 7 ہزار 64 گرام غائب تھا۔کچھ ہیرے اور مختلف سامان بھی غائب تھا جس کی مالیت 25 لاکھ بنتی ہے۔پولیس کی جانب سے مقدمہ اندراج کے بعد قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: رات گئے خفیہ ملاقات! بانی کی صحت پر اہم شخصیات کو پارلیمنٹ ہاؤس طلب
