اسلام آباد(اوصاف نیوز) رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک جبکہ جمعے کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔ رواں سال زکوٰۃ کا نصاب گزشتہ برس سے تقریباً 3 گنا زیادہ مقرر کیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3529 روپے مقرر کیا ہے۔
دوسری جانب آج زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے۔
آج تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع نقصان کے شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی، ان اکاؤنٹس پر ڈھائی فیصد زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے ڈیل؟ وفاقی وزیراطلاعات نے واضح کردیا
