Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

ابوظہبی(کامرس ڈیسک)یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ،اماراتی فیول پرائس کمیٹی نے مارچ 2026کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔تمام اقسام کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ سپر 98، پیٹرول میں 0اعشاریہ 14درہم فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ، اب پیٹرول کی نئی قیمت 2 اعشاریہ 59 درہم مقرر کی گئی ہے۔ سپیشل 95،پیٹرول میں اعشاریہ 15 درہم فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 اعشاریہ 48 درہم مقرر کر دی گئی ہے ،ای پلس 91، پیٹرول میں اعشاریہ 14 درہم فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2اعشاریہ 40 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل میں اعشاریہ 20 درہم فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 اعشاریہ 72 درہم مقرر کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:اسرائیلی و امریکی حملے میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ جاں بحق

یہ بھی پڑھیں