Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں حالیہ کاروبار کے دوران خام تیل (crude oil)کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1.6 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا، جبکہ برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں بھی 1.3 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 94 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اس کمی کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ جمعہ کے روز متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی وزیر محنت لوری چاویز ڈی ریمر عہدے سے مستعفی

دوسری جانب وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اپنے بیان میں عندیہ دیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں