Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایک دن میں بڑاردوبدل ،سونے کی نئی ’’حیران کن ‘‘قیمت سامنے آگئی

ملکی اور عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے صرافہ بازار میں ایک بار پھر نرخ نیچے آ گئے ہیں۔ All Pakistan Gems and Jewellers Association کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار 200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے تک آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 29 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے ہو گئی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 943 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار 145 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 34 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 324 روپے پر آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی 29 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 136 روپے میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افرادکے لیے خوشخبری ،ٹیسلاکی نئی 6سیٹر گاڑی نے دھوم مچادی

عالمی مارکیٹ میں بھی یہی رجحان برقرار ہے جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 766 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 0.34 ڈالر کم ہو کر 78.40 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ انٹر بینک ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات سے جڑا ہوا ہے۔ صرافہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے، اس لیے سرمایہ کار اور خریدار دونوں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں