Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گاڑیوں کے شوقین افرادکے لیے خوشخبری ،ٹیسلاکی نئی 6سیٹر گاڑی نے دھوم مچادی

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی Tesla نے بھارتی مارکیٹ میں اپنی مقبول ایس یو وی Tesla Model Y کا نیا چھ نشستوں والا ورژن متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد کمپنی نے بھارت میں اپنی پیشکش کو مزید وسعت دے دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے Reuters کے مطابق اس نئے ماڈل کو Model Y L کا نام دیا گیا ہے۔ اس گاڑی میں پہیوں کے درمیان فاصلہ بڑھایا گیا ہے تاکہ اندرونی جگہ میں اضافہ ہو سکے اور چھ افراد آرام سے سفر کر سکیں۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس لگژری الیکٹرک گاڑی کی قیمت تقریباً 62 لاکھ بھارتی روپے (66 ہزار ڈالر سے زائد) مقرر کی گئی ہے، جو اسے ٹیسلا کے مہنگے اور سستے ماڈلز کے درمیان ایک درمیانی آپشن بناتی ہے۔

بھارت میں اس وقت بڑی اور پریمیم گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں صارفین کشادہ ایس یو ویز کو ترجیح دے رہے ہیں جو جدید فیچرز جیسے ٹچ اسکرین ڈسپلے اور سن روف سے لیس ہوں۔ ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش اسی بدلتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھ کر سامنے لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسلا نے ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل درآمد شدہ ماڈل وائی کے ذریعے بھارتی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا، جو دنیا کی تیسری بڑی آٹو مارکیٹ سمجھی جاتی ہے۔ تاہم 100 فیصد درآمدی ٹیکس کے باعث اس گاڑی کی قیمت عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں خاصی زیادہ ہے۔

مزیدپڑھیں:گھی اور آئل کی قیمتیں بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

ٹیسلا انڈیا کے سربراہ Sharad Agarwal کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابتدائی قیمت زیادہ محسوس ہوتی ہے، لیکن الیکٹرک گاڑیوں کی کم آپریٹنگ اور مینٹیننس لاگت کے باعث 4 سے 5 سال کے اندر صارفین کو نمایاں بچت حاصل ہو سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ Model Y L کو تاحال امریکہ میں متعارف نہیں کرایا گیا، تاہم گزشتہ سال چین میں اس کی لانچنگ کے بعد اس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد اب اسے بھارتی مارکیٹ میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں