Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سونا مسلسل تیسرے روز سستا ، فی تولہ قیمت 5200 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے فی تولہ ہو گئی

سونے(gold rates) کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200 روپے کی کمی ہوئی

، جس کے بعد مقامی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے فی تولہ ہو گئی۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 4458 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے ہو گئی۔سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی کم ہو گئے۔

مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ،برینٹ کروڈ کی قیمت تقریبا 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 225 روپے کی کمی سے 8 ہزار 99 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 193 روپے کی کمی سے 6 ہزار 943 روپے کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 52 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی،

جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 714 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔واضح رہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن کمی ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں