Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

برینٹ خام تیل کی قیمت 111 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی: ایرانی میڈیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی سے قبل برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 70 ڈالر فی بیرل کے قریب تھی، تاہم حالیہ جغرافیائی و سیاسی حالات کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب برینٹ خام تیل کی قیمت 2 فیصد سے زائد بڑھ کر 106.99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

’اپنا گھر پروگرام‘ ایک کروڑ روپے تک کا قرض کیسے ملے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی کے خدشات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو غیر مستحکم کر دیا ہے، جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر مرتب ہو رہے ہیں، خصوصاً تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے صورتحال زیادہ چیلنجنگ بنتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں